ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع غیر سائٹفک ہونے کا الزام 45 میٹر سے گھٹا کر 30 میٹر کرنے پرعوام نے روکا شاہراہ کا تعمیری کام  

بھٹکل :شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع غیر سائٹفک ہونے کا الزام 45 میٹر سے گھٹا کر 30 میٹر کرنے پرعوام نے روکا شاہراہ کا تعمیری کام  

Wed, 26 Sep 2018 19:37:36    S.O. News Service

بھٹکل :27/ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع کو 45میٹر سے گھٹا کر 30 میٹر کئے جانے پر عوام نےتوسیع کو  غیر سائنٹفک قرار دیتے ہوئے فورلین کا تعمیری کام روک دیا اور سخت احتجاج کیا۔

عوام نے الزام لگایا  کہ شرالی کے علاقے میں قومی شاہراہ کی توسیع کو چند لوگوں کے دباؤ سے کم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران ، عوامی نمائندے  عوامی شکایات کو سماعت کرنے  کو تیار نہیں ہیں۔ ہائی وے اتھارٹی کے افسران کا رویہ بعض شبہات کو جنم دے رہاہے۔ عوام کاکہنا ہے کہ شاہراہ کی توسیع 45میٹر سے 30میٹر کی گئی تو شرالی میں ترقی کی راہیں مسدو د ہوجائیں گی، سواریوں کی گنجانی زیادہ ہوگی جس کے نتیجے میں حادثات میں اضافہ ہوگا، عوامی مطالبات اور شکایات کو ہم  افسران کے سامنے پیش کرچکے ہیں اور چند دن پہلے شرالی گرام پنچایت دفتر میں منعقد  ہوئی میٹنگ میں بھی  ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو مسائل کے متعلق توجہ دلاچکے ہیں مگر اس  کے باوجود افسران کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ عوام نے سخت اعتراض جتایا ہے کہ توسیع 45میٹر نہ ہونے پر کام کرنےکی ضرورت ہی کیا ہے۔ اس موقع پر پنچایت صدر وینکٹیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

26sept11.jpg


Share: